دبنگ خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے

دبنگ خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان، اوم پوری کی دلی خواہش پوری نہ کرسکے۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے، اوم پوری نے سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس ۔سیزن 10 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔سلمان خان نے اوم پوری کی بگ باس سیزن 10 میں شرکت کی دعوت کو بخوشی قبول کرلیا تھا، لیکن زندگی نے لیجنڈری اداکار اوم ۔پوری کو مزید مہلت نہ دی۔

دوسری جانب سلو میاں کی نئی فلم ٹیوب لائٹ میں اوم پوری اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جو ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوئی ہے۔سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ٹیوب لائٹ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ہم شہرہ آفاق اداکار سے محروم ہوگئے۔

مزید : کلچر


loading...