شوہر کی جانب سے کال کا جواب نہ ملنے پر فکر مند ہو جاتی ہوں، نکول کڈمین

شوہر کی جانب سے کال کا جواب نہ ملنے پر فکر مند ہو جاتی ہوں، نکول کڈمین
 شوہر کی جانب سے کال کا جواب نہ ملنے پر فکر مند ہو جاتی ہوں، نکول کڈمین

  


لاس اینجلس (اے پی پی)ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نے کہا کہ جب ان کے شوہر ان کی کال کا جواب نہیں دیتے تو وہ فکر مند ہو جاتی ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نکول کڈمین نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ جب ان کے شوہر گلوکار اربن کیتھ ان کی کال کا جواب نہیں دیتے تو وہ فکرمند ہو جاتی ہیں اور بار بار ان کے فون نمبر پر کال ملاتی رہتی ہیں اور پیغامات بھیجتی رہتی ہیں جب تک کہ وہ ان کی کال اور پیغامات کا جواب نہیں دے دیتے،یہ فکر مندی حقیقت میں ان کی ان کے شوہر کے لئے محبت ہے،اداکارہ نے کہا کہ کیتھ کے ساتھ گزارا ہر پل ان کے لئے خاص ہے،وہ ان کا بہت خیال رکھتے ہیں،وہ اپنی زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں۔

،کیتھ اداکارہ کے دوسرے شوہر ہیں جن سے ان کے دو بیٹیاں آٹھ سال سنڈے اور فیتھ ہیں،ان کے سابق شوہر سے ان کی دو بچے 24 سالہ ازابیل اور 21 سالہ کونر ہیں۔

مزید : کلچر


loading...