نیتو چندرا نے دو ماہ میں وزن میں 11 کلو کی کمی کر لی

نیتو چندرا نے دو ماہ میں وزن میں 11 کلو کی کمی کر لی

لاس اینجلس (اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ نیتو چندرا نے دو ماہ میں اپنے وزن میں 11 کلو کی کمی کر لی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نیتو چندرا گزشتہ دو ماہ سے وزن گھٹانے کے لئے سخت ڈائٹنگ اور مشقت والی ورزشیں کر رہی ہیں جس کی بدولت ان کے وزن میں 11 کلو کی کمی واقع ہوئی ہے

،ذرائع کے مطابق اداکارہ نے نئی فلم، جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ،میں کردار کے معیار پر پورا اترنے کے لئے وزن میں کمی کی ہے،اب وہ مکمل فٹ ہو چکی ہیں اور جلد ہی اس فلم کی عکسبندی کا آغاز کروائیں گی،اداکارہ کی وجہ شہرت فلم گرم مصالحہ بنی۔

مزید : کلچر


loading...