نئی فلموں کی تیاری کیلئے اکیڈیمز کی ضرورت ہے،سید نور

نئی فلموں کی تیاری کیلئے اکیڈیمز کی ضرورت ہے،سید نور
 نئی فلموں کی تیاری کیلئے اکیڈیمز کی ضرورت ہے،سید نور

  


لاہور(فلم رپورٹر) سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے اور نئی فلموں کی تیاری کیلئے فلم اکیڈیمز کی سخت ضرورت ہے جہاں پر فنکاروں اور ہنرمندوں کو تربیت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری کو تعلیم یافتہ نوجوان فنکاروں کی اشد ضرورت ہے۔ سید نور نے کہاکہ وہ اس وقت انتہائی بدحالی کے شکار فلم انڈسٹری کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سیدنور نے کہاکہ فلمی صنعت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے وہ ہرممکن وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...