پاپ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے ننھے مہمان کا نام عیسٰی رکھ دیا

پاپ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے ننھے مہمان کا نام عیسٰی رکھ دیا
 پاپ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے ننھے مہمان کا نام عیسٰی رکھ دیا

  


نیویارک (این این آئی)مائیکل جیکسن کی بہن اور پاپ گلوکارہ جینٹ جیکسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اسلامی نام عیسیٰ المنا رکھا گیا ہے ۔پاپ گلوکارہ جینٹ جیکسن کے یہاں ننھا مہمان کی آمد ہوئی ہے اور وہ اپنے قطری شوہرالمنا کے ساتھ یہ خوشیان منارہی ہیں پچاس سالہ جنیٹ جیکسن کی یہ پہلی اولاد ہے جس کا نام عیسیٰ المنا رکھا گیا ہے بیٹے کی ولادت کی خوشی پر آنجہانی گلوکارہ مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ کا کہنا ہے کہ وہ خوشیوں بھرے ان لمحات کو کس طرح بیان کریں اس کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔واضح رہے کہ امریکی پاپ گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن کی بہن اور ہا لی ووڈ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے 2012ء میں مسلمان ارب پتی قطری تاجروسام المنا سے شادی کی تھی شادی کے بعد وہ اپنے شوہر سے اتنی متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ۔اور نا زیبا ملبوسات زیب تن کرنا چھوڑ دیئے۔

گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں اپنے فیملی ارکان کو بھی بتایا ہے جنھوں نے ان کے نئے انتخاب کا مکمل طور پر احترام کیا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...