ماڈلنگ میں آپ کے پاس غلطی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہوتی ‘ کاشف آفتاب
لاہور( شوبز ڈیسک) نامورماڈل کاشف آفتاب نے کہا ہے کہ اپنے کام میں نکھارلانے کیلئے بھرپور محنت کر رہاہوں، اداکاری کی طرح ماڈلنگ بھی آسان کام نہیں بلکہ اس میں آپ کے پاس غلطی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہوتی ، نامورگلوکارہ نے اپنی نئے ویڈیوالبم میں ماڈلنگ کی پیشکش کی ہے جس پر غورکررہاہوں۔ایک انٹرویو میں کاشف آفتاب نے کہا کہ بنیادی طور پر آئی ٹی انجینئر ہوں لیکن ماڈلنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔اس شعبے میں نام پیدا کرنے کے لئے بھرپو رمحنت کر رہا ہوں اوراس کیلئے نامورماڈلز کے کام کابغور تجزیہ کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اداکار ہ و ماڈل ڈولی نے اپنے فیشن شوزکے ذریعے مجھے بڑا متاثرکیا ہے اوروہ فیشن شو کے حوالے سے بہترین آرگنائزر ہیں۔