امریکی کار ساز ادارے کی جانب سے میکسیکو میں پلانٹ لگانے کا منصوبہ مؤخر

امریکی کار ساز ادارے کی جانب سے میکسیکو میں پلانٹ لگانے کا منصوبہ مؤخر

میکسیکو(آن لائن)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلد ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی کار ساز ادارے فورڈ نے میکسیکو میں اپنا ایک نیا پلانٹ لگانے کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق اس کی بجائے وہ امریکا میں ہی برقی کاروں سے متعلق ایک ایسا منصوبہ شروع کریں گے، جس سے ملازمتوں کے سات سو نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اگرچہ فورڈ کے سربراہ مارک فیلڈز کا کہنا یہ ہے کہ یہ فیصلہ کسی بھی بیرونی دباؤ کے بغیر کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی اس حوالے سے ڈونلد ٹرمپ کے مستقبل کے نائب مائیک پَینس سے بات چیت ہوئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...