ارجنٹائن کا سویابین کی برآمد میں اضافے کیلئے برآمدی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

ارجنٹائن کا سویابین کی برآمد میں اضافے کیلئے برآمدی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

بیونس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن نے سویابین کی برآمد میں اضافے کیلئے اس کے برآمدی ٹیکس میں 2020 ء تک 18 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق اس منصوبے کے تحت جنوری 2018 ء سے سویا بین کی برآمد پر عائد ٹیکس میں ہرماہ 0.5 فیصد کمی کی جائے گی جو دسمبر 2019 ء تک جاری رہے گی جس سے ٹیکس کی شرح میں مجموعی طور پر 12 پوائنٹ (18 فیصد) کمی ہوگی جس سے سویا بین کی برآمد میں کافی مدد ملے گی۔

مزید : کامرس


loading...