جنوبی کوریا کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

جنوبی کوریا کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

سیول( آن لائن ) جنوبی کوریا کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق سیمی کنڈکٹرز اور مشینری کی برآمد میں اضافے کی وجہ سے اس شعبے میں زرمبادلہ کے ذخائر پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ دسمبر کے دوران جنوبی کوریا کی برآمدات میں 6.4فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات سے 45.07 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...