750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16 جنوری کوہو گی

750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16 جنوری کوہو گی

فیصل آباد(بیورورپورٹ )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16جنوری بروزپیر کو ہو گی جو رواں سال کی دوسری اور مجموعی طور پر69ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔ اسس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...