اقتصادی راہداری سے ملکی زراعت کو غیر معمولی فائدہ پہنچے گا، سیکرٹری زراعت

اقتصادی راہداری سے ملکی زراعت کو غیر معمولی فائدہ پہنچے گا، سیکرٹری زراعت

لاہور(کامرس رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ اقتصادی راہدی زرعی اجناس کی برآمدات کا اہم ذریعہ ہوگی ،زرعی ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے ملک کی زراعت کو غیر معمولی فائدہ پہنچے گا۔خدا تعالی نے ہمیں ہر اس سہولت سے نواز اہے جو زراعت کے لئے ضروری ہے اب یہ ہماری استعداد ہے کہ ہم قدرت کی فراہم کردہ سہولتوں سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ ہم ٹھو س اور مربوط لائحہ عمل تشکیل دے کراپنی مدآمدات میں غیر معمولی اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ راہداری ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ یہ راہداری زرعی اجناس کی برآمدات میں اضافے کا اہم ذریعہ ہوگی۔ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور یہاں پیدا ہونے والی زرعی اجناس کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ بہتر حکمت عملی اختیار کرکے ہم اپنی زرعی اجناس کو بڑی تعداد میں برآمد کر سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ کر سکیں۔ ہائی ٹیک میکا نائزیشن سروسز سینٹر کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں ہائی ٹیک میکا نائزیشن سروسز سینٹر قائم کرنے سے کسان کو مشینری کی مرمت اور اوور ہالنگ کی سہولت میسر ہوگی ۔

کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائیں گے۔ کسان کی ترقی سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔

مزید : کامرس


loading...