سی پیک میں شامل منصوبوں کیلئے لامحدود سرمایہ کی ضرورت ہے ، ظہیربھٹہ

سی پیک میں شامل منصوبوں کیلئے لامحدود سرمایہ کی ضرورت ہے ، ظہیربھٹہ

لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ ایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے20لاکھ پاکستانیوں کو روز گار کی فراہمی، سی پیک ملک کی تقدیر بدل دے گی ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں شامل منصوبوں کیلئے لامحدود سرمایہ کی ضرورت ہے یہ خلاء غیر ملکی سرمایہ کاری سے پْر ہوگا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی راہ میں چاروں صوبوں میں 9خصوصی اقتصادی زون کا قیام ایک اچھا منصوبہ ہے ان زون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور مفت اراضی کی فراہمی جیسے اقدامات سے ملک میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی اور نئی صنعتوں کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خلدون جاوید مل نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل اور گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے سے ملک کو سالانہ 5ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی ہوگی انہوں نے کہا کہ سی پیک اقتصادی منصوبہ خطہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور ہمسائیہ سپر پاور ممالک جن میں روس بھی شامل ہے اس منصوبہ میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کرچکا ہے جبکہ دوسری بڑی سپر پاورطاقت چین کے تعاون سے یہ منصوبہ پائیہ تکمیل کو پہنچے گا۔

مزید : کامرس


loading...