سی پیک میں شامل خصوصی اقتصادی زونز سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ،خاور رشید

سی پیک میں شامل خصوصی اقتصادی زونز سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ،خاور رشید

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب سینئر نائب صدر خاور رشید نے کہا ہے کہ(چائنا پاکستان اکنامک کویڈور) سی پیک میں شامل خصوصی اقتصادی زونز سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام سے معاشی و تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گے ۔خصوصی اقتصادی زونز سے پیداواری صلاحیت اور برآمدی بنیاد میں اضافہ ہوگا منصوبہ پر عملدرآمد سے خصوصی اقتصادی زونز معاشی اور سماجی ترقی کو تقویت دینگے یہ زونز چاروں صوبوں کے مختلف مقامات پر واقع ہونگے جن کی نشاندہی صوبائی حکومتیں کرینگی۔خاور رشید نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز کا تصور نیا نہیں ہے جو دیگر ممالک کیلئے بھی باعث کشش ہے جس سے ان ممالک کو اپنی مسابقت میں اضافہ کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے اور برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے اور برآت میں اضافہ کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی زونز صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہوں گے۔اقتصادی زونز نے مختلف ممالک میں صنعتی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے گوادر بندرگاہ معاون کردار ادار کرے گی اور اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...