ٹھوس معاشی و صنعتی پالیسی کے بغیر برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں ، خادم حسین

ٹھوس معاشی و صنعتی پالیسی کے بغیر برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں ، خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ ٹھوس معاشی و صنعتی پالیسی کے بغیر برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ مسلسل گرتی برآمدات اور تجارتی خسارہ میں اضافہ سے ملک قرضوں میں پھنس جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خادم حسین نے کہا کہ تجارتی خسارے ، افراط زر اور پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ سے صنعتی اورکاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔مہنگی بجلی و گیس کے باعث اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے اس لیے حکومت مسائل کے حل کیلئے قابل عمل اقتصادی ، صنعتی و معاشی پالیسیاں بنائیں اور پیداواری لاگت میں کمی کیلئے دعووں کی بجائے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ملک معاشی طور پر خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

مزید :

کامرس -