ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹیوں میں پی سی ڈی ایم اے کو نمائندگی دی جائے گی،زبیر طفیل

ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹیوں میں پی سی ڈی ایم اے کو نمائندگی دی جائے ...

کراچی(اکنامک رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے نومنتخب صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں برآمدات کی طرح درآمدات کا شعبے اہم کردار کا حامل ہے۔ درآمدی شعبہ پیداواری سرگرمیاں بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے طلب کے مطابق خام مال فراہم کرتا ہے جس کی بدولت برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل ممکن ہوتی ہے خاص طور پر کمرشل امپورٹرز کا کردار قابل تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پی سی ڈی ایم اے ) کی جانب سے اپنے اور ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب میں کہی۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی میں کسٹم، ایف بی آر اور دیگر کاروباری امور کے ماہر شکیل احمد ڈھینگڑا ،پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین ناصر فتح ککڈا،وائس چیئرمین سہیل اشرف وہرہ، چوہدری نصیر،محمد ہارون اگر،محمود سلام،عارف بالاگام والا،ناصر حیات مگوں،صابر چھیپاِ،محمد حفیظ، اصغر یعقوب،محمد رفیق اور عارف لاکھانی بھی موجود تھے۔ زبیر طفیل کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں صدارتی نشست کے لیے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بطور امیدوار نامزد کیا تھا اور ایف پی سی سی آئی کے صدر منتخب ہونے کے بعد کسی بھی ایسوسی ایشن کا یہ اُن کا پہلا دورہ تھا۔زبیر طفیل نے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم پر پی سی ڈی ایم اے کے ممبرز کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ محکمہ کسٹمز اور ایف بی آر سے متعلق ایشوز پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے چیئرمین پی سی ڈی ایم اے ناصر فتح ککڈا کی جانب سے کسٹمز ویلیو ایشن،سیلز ٹیکس نوٹسز اور انکم ٹیکس سے متعلق مسائل کی نشاندہی پر کہا کہ وہ اس حوالے سے کسٹمز اور ایف بی آر حکام سے رابطہ کریں گے اور پی سی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر اِن مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹیوں میں پی سی ڈی ایم اے کو نمائندگی دینے اور بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کے لیے تجارتی وفود میں کمرشل امپورٹرز کو بھی شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے ناصر فتح ککڈا نے ایسوسی ایشن کی جانب سے بطور امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد زبیر طفیل کے ایف پی سی سی آئی کے صدر منتخب ہونے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدر کمرشل امپورٹرز کو فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر آن بورڈ لیں گے اور مشترکہ طور پر مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھیں گیا۔

انہوں نے کسٹمز ویلیو ایشن عالمی مارکیٹ میں دستیاب پرائس کے مطابق نہ ہونے ، سیلز ٹیکس کے نوٹسز کا اجراء اور انکم ٹیکس سے متعلق مسائل پر توجہ مبذول کرائی اور بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کے لیے پی سی ڈی ایم اے کے ممبرز کمرشل امپورٹرز کے وفود کو شامل کرنے کی بھی درخواست کی۔

مزید : کامرس


loading...