ایشیائی مارکیٹ میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو (اے پی پی) ایشیائی مارکیٹ میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کیلئے سودے 5.6 ین (2.1 فیصد) کم ہوکر 267.5 ین (2.30 ڈالر ) فی کلوگرام رہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کیلئے سودے 470 یوان کم ہوکر 17855 یوان (2580 ڈالر)فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں فروری کیلئے خام ربڑ کے سودے 3.2 امریکی سینٹ کم ہوکر 193 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔