سٹیٹ بینک نے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دیدی

سٹیٹ بینک نے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر)سٹیٹ بینک نے بچت سکیموں میں سرمایا کاری بڑھانے کی خاطر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ حکومت اسلامی بانڈز کے اجراء سے بھی سرمایا کاری بڑھا سکتی ہے۔سٹیٹ بینک چھوٹے سرمایا کاروں کیمفاد کے لئے میدان میں آگیا اور بچت سکیموں سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دے ڈالی۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے سے سیونگ سکیموں میں سرمایا کاری بڑھے گی۔ جولائی سے سے اکتوبر کے دوران نیشنل سیونگ سکیم میں سرمایا کاری 26 فیصد سے گھٹ کر 78 ارب روپے رہی۔ماہرین کے مطابق کم شرح سود اور ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے بچت سکیموں میں سرمایا کار انویسٹمنٹ نہیں کر رہے، اس لئے اگر حکومت سٹیٹ بینک کی سفارش پر غور کر لیتی ہے تو بہت ممکن ہے کہ ان سکیموں میں کی جانے والی سرمایا کاری میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔واضح رہے کہ اب بھی بہبود اور پینشنز سرٹیفیکٹ پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ نہیں ہے۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک نے حکومت کو اسلامی بانڈز جاری کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

مزید :

کامرس -