ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں مسلسل تیسرے روز کمی
کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ہوئی ۔ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتیں دوہفتے کی کم ترین سطح پر بند ہوئیں جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں استحکام ہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں مارچ کیلئے پام آئل کے سودے 0.7 فیصد کم ہوکر 3075 رنگٹ (688 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں 25 ٹن وزن کی حامل 67914 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔