امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا تاہم ڈالر کی مستحکم شرح تبادلہ کے باعث اضافہ محدود ہی رہا۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 15 سینٹ بڑھ کر 57.04 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 26 سینٹ اضافے کے بعد 54.02 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

مزید : کامرس


loading...