انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جو پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں مارچ کیلئے روئی کے سودے بڑھ کر 75.37 سینٹ فی پونڈ طے پائے جو 9 اگست کے بعد بلند ترین نرخ ہیں۔ایکسچینج میں کل 41880 گانٹھوں کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز کی نسبت 12087 گانٹھ کم ہیں۔

مزید : کامرس


loading...