گوجرانوالہ چیمبرکے وفد کی وفاقی سیکریٹری انڈسٹری سے ملاقات

گوجرانوالہ چیمبرکے وفد کی وفاقی سیکریٹری انڈسٹری سے ملاقات

لاہور (کامرس رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے تجارتی وفد نے فیڈرل سیکریٹری انڈسٹریزاینڈ پروڈکشن خضر حیات گوندل اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرطارق اعجاز چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی جبکہ وفد کی قیادت صدر چیمبر سعید احمد تاج نے کی ۔وفد میںFPCCIاسلام آباد کے نائب صدر میاں شوکت مسعود،سابق نائب صدر FPCCIخواجہ ضرارکلیم اورگوجرانوالہ چیمبر کے سابق صدر اخلاق احمدبٹ بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر چیمبر سعید احمد تاج نے خضر حیات گوندل کی توجہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل کی طرف مبذول کروائی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (EPZ)کو سمال انڈسٹریل 3میں تبدیل کیا جائے اس کیلئے چیمبر نے متعلقہ اداروں کو سفارشات بھی ارسال کی ہیں ۔خضر حیات گوندل فیڈرل سیکریٹری انڈسٹریزاینڈ پروڈکشن نے کہا کہ بہت جلد EPZکو ڈی نوٹیفائی کر کے سٹیٹ 3میں تبدیل کر دیا جائے گا۔صدر چیمبر سعید احمد تاج نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کہ CPEC سپیشل زونز کو گوجرانوالہ سٹیٹ نمبر4کے ساتھ ملحق کیاجائے گا تاکہ یہاں کی انڈسٹری کو بے شمار فوائدسے مستفید ہو سکے ۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ایلومینیم راء میٹریل کی امپورٹ پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کو فی الفور ختم کیا جائے ۔نیز انڈیا سے سمگل ہونے والی ٹیکسٹائل مصنوعات، کیمیکلز خصوصاً سٹارچ کی کم قیمت پر امپورٹ یہاں کے کاروباری افراد کے لئے درد سر بن گئے ہیں اس کی روک تھام کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں ۔خضر حیات گوندل فیڈرل سیکریٹری انڈسٹریزاینڈ پروڈکشن نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کے وفد نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے وہ یقیناًبزنس کمیونٹی کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ گوجرانوالہ چیمبر ہمیں وہ تمام مسائل تحریری طور ارسال کرے ۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان مسائل کے تدارک کیلئے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس سے بزنس کمیونٹی کو ریلیف ملے گا ۔

مزید : کامرس


loading...