سڈنی سکسرز مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنے کی خواہاں

سڈنی سکسرز مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنے کی خواہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(سپورٹس ڈیسک) بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق انٹرنیشنل ون ڈے اور ٹوئنٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں
تاہم طویل فارمیٹ میں بھی ان کا کیریئر غروب ہونے کے قریب ہے تاہم فلک بوس چھکے لگانے کیلئے مشہور سینئر بیٹسمین کی اب بھی ڈیمانڈ ہے۔ اگر ان کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ طے پا گیا تو وہ 3 میچز کھیلیں گے۔