قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل چوتھی بار وائٹ واش کا سامنا

قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل چوتھی بار وائٹ واش کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220 رنز سے شکست دے کر پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر کے پاکستان کرکٹ کی تاریخ برقرار رکھی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو مسلسل چوتھی بار آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں وائش واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1999ء سے اب تک 3 سیریز کھیلی گئی تھیں اور ان تمام میں پاکستان ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہ آسٹریلین سرزمین پر پاکستان کو لگاتار چوتھا وائٹ واش اور 12ویں مسلسل شکست ہے۔یہ پاکستان کی آسٹریلیا میں لگاتار 12ویں ٹیسٹ میچ میں شکست اور چوتھی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ ہے۔ اس سے قبل 1999۔2000 میں وسیم اکرم، 05۔2004 میں انضمام الحق، 10۔2009 میں محمد یوسف اور اب چھ سال بعد مصباح الحق کی زیر قیادت پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں کلین سوئپ ہوا۔آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کودونوں اننگز میں جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ آسٹریلین کپتان پوری سیریز میں اپنی ٹیم کی بہترین قیادت اور ذمے دارانہ بیٹنگ پر بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے مستحق قرار پائے۔