تین روزہ کوچز اینڈ ججز کورس اختتام پذیر
لاہور(پ ر) لاہور ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تین روزہ کوچز اینڈ ججز کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ پیایچ اے سپورٹس کمپلیکس شاہدرہ ٹاؤن میں منعقد ہونے والے کورس میں مختلف کلب، سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے 25کوچز اور ججز نے شرکت کی۔ جن میں ارسلان عباس، راجن رئیس، توصیف الرحمٰن، رمضان علی، یعقوب گل، عدیل امیر، عبدالرحمٰن، ضیاء الحبیب، ادریس شوکت، شعیب سرفراز، غلام مصطفی، وقاص خان، محمد فیاض، محمد ادریس، فاضل خان، رانا سجاد، علی حمزہ، عبدالرحمٰن خان، محمد کاشف، محمدغوث بشیر، محمد ارشد، محمد جمیل، محمد طاہر، بختاور خان، امتیاز حسین، اویس احمد اور ذوالفقار علی نواز نے شرکت کی۔ جبکہ ایکسپرٹ میں نذر محمد، محمد عقیل اصغر، ندیم اختر اور محمد فاروق شامل تھے۔ کورس ڈائریکٹر انجینئر انور مقبول اور آرگنائزنگ سیکرٹری میاں محمد فاروق تھے۔ کورس کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی خالد محمود راٹھور، فنانس سیکرٹری پاکستان جمناسٹک فیڈریشن تھے۔ جنہوؒ ں نے اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔ میاں محمد فاروق آرگنائزنگ سیکرٹری نے اختتامی تقریب کے موقع پر کہا کورس میں کوچز کو جمناسٹک کی بنیادی اور جدید کوچنگ کی ٹیکنیکس سے روشناس کریا گیا۔ جبکہ اس کورس سے تمام کوچز کو جدید ٹیکنیکس کے بارے میں پتہ چلا اور گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو ابھارنے میں مدد ملے گی۔
پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں کوچنگ کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔