پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کوئی باؤلر اننگز میں 5 وکٹیں نہ لے سکا

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کوئی باؤلر اننگز میں 5 وکٹیں نہ لے سکا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کوئی بھی باؤلر اننگز میں 5 وکٹیں نہ لے سکا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ تین یا زائد ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں کے باؤلرز اننگز میں 5 وکٹیں لینے میں ناکام رہے ہوں، اس سے قبل 1964-65ء میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں باؤلرز اننگز میں 5 وکٹیں لینے میں ناکام رہے تھے۔ پاک آسٹریلیا ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں سٹارک نے دو مرتبہ اننگز میں 4، 4 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا ۔

جبکہ وہاب ریاض، محمدعامر اور جوش ہیزلووڈ نے ایک، ایک بار اننگز میں چار، چار وکٹیں لیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...