جیکسن برڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں متبادل فیلڈر کے طور پر زیادہ کیچز تھامنے کا عالمی ریکارڈ برابر

جیکسن برڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں متبادل فیلڈر کے طور پر زیادہ کیچز تھامنے کا عالمی ...
 جیکسن برڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں متبادل فیلڈر کے طور پر زیادہ کیچز تھامنے کا عالمی ریکارڈ برابر

  


اسلام آباد(اے پی پی) آسٹریلوی پلیئر جیکسن برڈ نے پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میں بغیر کھیلے ہی تاریخ میں اپنا نام درج کرا دیا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں متبادل فیلڈر کے طور پر میچ میں زیادہ کیچز لیکر عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، برڈ نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 4 کیچز لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے دونوں اننگز میں دو، دو کیچز تھامے۔ آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کے زخمی ہونے کی وجہ سے جیکسن برڈ نے گرین کیپس کے خلاف آخری ٹیسٹ میں متبادل فیلڈر کے فرائض انجام دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...