پی سی بی کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ آج شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ(آج ) اتوار سے شروع ہوگا جس میں ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر روز چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے روز مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس کا مقابلہ لاہور بلیو سے ہوگا۔ نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور کراچی بلیو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پنڈی سٹیڈیم، راولپنڈی میں پشاور اور فاٹا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 23 اور 24 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔