قومی ٹیم کی حالیہ شکست سے عوام آپے سے باہر

قومی ٹیم کی حالیہ شکست سے عوام آپے سے باہر

لاہور(افضل افتخار) قومی ٹیم نے ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا جس وجہ سے اسکو شکست ہوئی اور اگر ٹیم نے اپنی غلطیوں سے سبق نہ سیکھا تو اس کو مستقبل میں بھی اسی طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا آسٹریلوی ٹیم نے ہر طرح سے پاکستان کے خلاف بہت عمدہ کھیل پیش کیااور سیریزاپنے نام کی ان خیالات کا اظہار عوام نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے عادل نے کہا کہ ٹیم کو محنت کی ضررورت ہے اور امید ہے کہ اب ٹیم اپنی غلطیوں سے سبق سکیھے گی اور مستقبل میں عمدہ پرفارمنس دے گی ہرشعبہ میں مزیدبہتری لانے کی ضرورت ہے نبیل اور عامرنے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کپتان مصباح الحق کی قیادت میں ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دے رہی تھی اب اس حوالے سے پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے نبیلہ،فوزیہ او ر عابدہ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے آسٹریلیا میں ہمیشہ ہی مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے اس سیریز میں امید تھی کہ ٹیم اچھی پرفارمنس سے کامیابی حاصل کرے گی مگر اس نے مایوس کیا ہے اب قوم کی نظریں ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے اور امید ہے کہ وہ و ن ڈے میں عمدہ پرفارمنس دے گی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جہانزیب ،رفاقت،نصیر اور بابر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ہمیشہ ہی آسٹریلیا میں مایوس کیا ہے اورکپتان مصباح الحق بھی اس سیریز میں عمدہ پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے ہیں عاقب ،سہیل ،اسد اور بشیر نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کرکٹ کی تاریخ میں اس سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کو شائقین نہیں بھول سکتے اب نئے سرے سے ٹیم کی تشکیل کی ضٗرورت ہے آسان ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کرنا بڑا کام نہیں ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی دعوؤں کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے کہ ٹیم عمدہ پرفارمنس دکھارہی ہے قومی ٹیم نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے ضمیر،عمیر،ساجد اور عادل نے بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی سر زمین پر ٹیم نے ہمیشہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ٹیم اپنی خامیاں دورکرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...