باسط علی ایک بار پھر قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

باسط علی ایک بار پھر قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو ایک بار پھر قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ کرکٹر محمود حامد کے ساتھ ہونے والے ناخوش گوار واقعہ کے بعد پی سی بی نے 3روز قبل انہیں سلیکشن کمیٹی کی سر براہی اور قومی خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش کردیا تھا۔ مگر حیرت انگیز طور پر انہیں گزشتہ روز ایک عہدے کی ذمے داری دوبارہ سے دے دی گئی ہے۔ باسط علی کو خواتین ٹیم کی کوچنگ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ نئی جونیئر سلیکشن کمیٹی میں باسط علی چیئر مین کے علاوہ عامر نذیر، فرخ زمان اور نسیم خان شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...