آسٹریلیا کاپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کاپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کے خلا ف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرنے کے بعد 13جنوری سے شروع ہونے والی 5میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔آسٹریلیا نے جارج بیلی اور ایرن فینچ کوڈراپ کر کے دو نئے لڑکوں کرس لین اور بلی سٹان لیک کو شامل کیاہے۔سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سٹیون سمیتھ ، ڈیوڈ وارنر ، پیٹ کمنز ، جیمز فلکنر، جوش ہیزیلوڈ ، ٹراوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مچل مارش ، گلین میکسویل ، مچل سٹارک ، متھیو ویڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 13جنوری سے برسبین میں پہلے میچ سے ہو رہا ہے ، دوسرا میچ 15جنوری کو میلبورن ، تیسرا 19جنوری کو پرتھ ، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 22جنوری کو چوتھا ون ڈے جبکہ ایڈیلیڈ میں پانچواں اور آخری میچ 26جنوری کو کھیلا جانا ہے۔آسٹریلیا کے عبوری چیف سلیکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ون ڈے سکواڈ میں توازن برقرار رکھا گیا ہے۔’’یہ سیریز ہمارے لئے بے حد اہمیت کی حامل ہے‘‘۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...