جریمی اور مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے قطراوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

جریمی اور مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے قطراوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ(اے پی پی) جریمی چارڈے اور فبرائس مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ فرانسیسی جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں راڈک سٹپنک اور واسک پوسپیسل کی جوڑی کو شکست دی۔ قطر میں منعقدہ ایونٹ میں مینز ڈبلز فائنل میں چارڈے اور مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے راڈک سٹپنک اور ان کے کینیڈین جوڑی دار واسک پوسپیسل کو 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔