آسٹریلیا سے کلین سویپ،سابق کرکٹرز کی توپوں کے منہ کھل گئے

آسٹریلیا سے کلین سویپ،سابق کرکٹرز کی توپوں کے منہ کھل گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کامیابی حاصل کرلی۔قومی ٹیم مکمل طور پر ناکام نظر آئی نہ ہی بیٹنگ لائن چلی او ر نہ ہی باؤلرز نے عمدہ پرفارمنس دی اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سابق کرکٹرز نے کہاکہ مضبو ط ٹیموں کے خلاف پاکستان کی ٹیم ہمیشہ ہی ناکام نظرآئی اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سابق کپتان عامر سہیل نے کہاکہ ٹیم کوتیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت تھی مکمل ٹیم ناکام نظرآئی اور آسٹریلوی ٹیم نے ہر طر ح سے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا پاکستانی بیٹنگ میں سوائے یونس خان کے کوئی بھی بیٹسمین نہیں چل سکا سابق کرکٹرسکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم پریشر میں نظر آئی ا ور جب تک کھلاڑی پریشر میں آکر کھیلیں گے وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کے لئے پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے اور ٹیم کے حوالے سے کوئی بھی پلاننگ نظرنہیں آئی اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے محمد یوسف انے کہاکہ قومی ٹیم کو اپنی کارکرد گی میں بہتری لانے کی ضٗرورت ہے اورجب تک اس حوالے سے محنت نہیں کی جاتی اس کیخلاف کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوگاکسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف کھیلنے کے لئے خاص پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے جو نظرنہیں آئی جب تک کھلاڑی محنت نہیں کرتے اور سنجیدگی سے نہیں کھیلتے اسوقت تک ٹیم نہیں جیت سکتی اب ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے قومی ٹیم کوبہت سخت محنت کی ضٗرورت ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...