انتخابی موسم شروع ہو گیا،حکمرانوں کی رخصتی قریب ہے،صاحبزادہ حامد رضا

انتخابی موسم شروع ہو گیا،حکمرانوں کی رخصتی قریب ہے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ انتخابی موسم شروع ہو گیا، حکمرانوں کی رخصتی قریب ہے۔ انگریزوں سے وفاداری کے عوض ملنے والی جاگیریں ضبط کرکے بے زمین کاشتکاروں میں تقسیم کی جائیں۔ زرعی اصلاحات کے ذریعے جاگیردارانہ نظام ختم کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت چوہدری نصر اللہ وڑائچ کررہے تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرے ۔ زراعت کی ترقی حکومتی ترجیح میں شامل نہیں ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔انہوں نے کہا اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں تمام مسلم ممالک کو شامل کیا جائے۔ مسلم ممالک کا فوجی اتحاد فرقہ واریت نہیں اسلام کی بنیاد پر بننا چاہیے۔ صاحبزادہ حامد رضاکا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کی سیاسی زندگی کے اختتام کا آغاز ہو گیا ہے۔ 2017ء شریف خاندان کے طویل اقتدار کا آخری سال ثابت ہو گا۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...