شیخ زاید ہسپتال میں بھرتی ہونے والی200نرسوں کو تقرر نامے جاری

شیخ زاید ہسپتال میں بھرتی ہونے والی200نرسوں کو تقرر نامے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید ہسپتال لاہور میں 2012 کے بعد شفاف اور میرٹ کے عین مطابق200 سٹاف نرسز کی ریگولر بنیادوں پر بھرتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تقرر نامے جاری کردئیے گئے ۔ اس بھرتی کیلئے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے قواعد وضوابط کے مطابق اخبارات میں اشتہار دیا گیا تھا۔گزشتہ برس فعال ہونے والے ہسپتال کے سیکنڈ فلور پر قا ئم کی گئیں مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے نرسنگ سٹاف کی اشد ضرورت تھی، سٹاف نرسز کی بھرتی کے اس عمل کے مکمل ہونے سے شیخ زاید ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔