جنرل ہسپتال شعبہ ریڈیالوجی کے اوقات کار میں اضافہ

جنرل ہسپتال شعبہ ریڈیالوجی کے اوقات کار میں اضافہ

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے مریضوں کی سہولت کے لئے لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی کے اوقات کار بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ جس کے تحت اب رات بارہ بجے تک ایم آر آئی(M.R.I) ٹیسٹ جاری رہیں گے۔یہ اقدام حکومت پنجاب کی سرکاری ہسپتالوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی پا لیسی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ تاکہ نہ صرف لاہور بلکہ صوبہ بھر سے آنے والے مریض جنرل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین سے بہتراور زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔پروفیسر غیاث النبی طیب کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے مریضوں کا علاج معالجہ بروقت ہو سکے گا جبکہ مستحق اورنادار افراد کے ایم آر آئی ٹیسٹ حکومت پالیسی کے مطابق مفت ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...