شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے افکار کو پھیلانے کی ضرورت ہے،پیر مظہر سعید کاظمی

شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے افکار کو پھیلانے کی ضرورت ہے،پیر مظہر سعید کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ شیخ عبد القادر جیلانی کے افکار کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ غوثِ اعظم عبد القادر جیلانی نے لاکھوں بندگان خدا کے دلوں میں یادِ الٰہی کے چراغ روشن کئے۔ اولیاء کرام نے امن و محبت کا پیغام عام کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ، ملتان اور مظفر گڑھ میں غوث اعظم کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے مزید کہا کہ مذہبی جماعتیں اسلام آباد کی بجائے اسلام کواپنی منزل بنائیں۔ قر آن و سنت سے متصادم قوانین ختم کئے جائیں۔ بھارت کنٹرول لائن پر ہمارے فوجی شہید کررہا ہے اور ہم بھارتی فلمیں پروموٹ کرنے میں مصروف ہیں۔ ہندو کلچر مسلط کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے۔ قوم غیر ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فلموں اور ڈراموں کا بائیکاٹ کرے۔