قوم کی لوٹی ہو ئی پائی پائی وصول کی جا ئے گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

قوم کی لوٹی ہو ئی پائی پائی وصول کی جا ئے گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کی چیئرپرسن ڈا کٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس شریف خانددان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے ، قومی دولت کی لوٹی ہو ئی پائی پائی وصول کی جا ئے گی ، ملکی دولت لوٹنے والوں کو اب کو ئی نہیں بچا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ قوم کو مایو س کیا ہے ان کے سیاہ دور حکومت میں ملک ترقی سے تنزلی کے طرف گیا ہے ، ملکی ترقی میں اصل رکاوٹ کر پشن اور شریف فیملی ہے ،ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کرپشن کا خاتمہ اور شریف برادران سے نجات بہت ضروری ہے، (ن) لیگ نے اپنے 3سالہ سے زائد دور اقتدار میں ملک وقوم کو جھوٹے وعدوں اور کرپشن کے سو اکچھ نہیں دیا، کرپشن ایک ناسور ہے جس نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی80فیصد عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ، ہر تیسرا پاکستانی مضر صحت اور گندا پانی پینے پر مجبور ہے ،صرف پنجاب بھر میں ہی 40فیصد عوام غیر معیاری پانی پینے کی وجہ سے ہپیا ٹائٹس بی اور سی سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں کا شکار ہو کر ہرسال ہزاروں کی تعدا د میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، گندے پانی کی وجہ سے گیسڑو، ٹائیفائیڈ، ہپیا ٹائٹس سمیت پیٹ اور گلے کی مختلف بیماریوں میں اضافہ ہو ا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ، روشن پاکستان کے دعویدوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈوبو دیا ہے،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جبکہ چور حکمران سیاسی تشہیر کے منصوبوں پر اربوں رو پے خرچ کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...