سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی صدار ت میں اجلاس،اہم فیصلے

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی صدار ت میں اجلاس،اہم فیصلے

لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی زیر صدارت ہفتہ کے روز سروسز انسٹی ٹیو’ آف میڈیکل سائنسز (SIMS) میں اہم اجلاس ہوا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حامد محمود بٹ ، فیکلٹی ممبران ، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر صلاح الدین ، ظہیر عباس ملک ، ڈاکٹر حق نواز بھروانہ اور سروسز ہسپتال کے انتظامی ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔اجلاس میں سروسز ہسپتال میں نئی تعمیر ہونے والی کثیر المنزلہ عمارت کو باقاعدہ فنکشنل کرنے ، ہیومن ریسورس کی فراہمی اور آؤٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کے رش کو سٹریم لائن کرنے کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں آؤٹ ڈور کے تمام شعبہ جات کے ڈاکٹرز ،نرسز اور آنے والے مریضوں کے بیٹھنے کے انتظامات اور ویٹنگ ٹائم کو کم سے کم کرنے کے لئے الیکٹرانک قطار سسٹم ، ٹوکن سسٹم رائج کرنے کے بارے میں سیکرٹری نجم احمد شاہ نے ضروری ہدایات جاری کیں ۔ سٹاف کی تربیت ، جنیٹوریل سروسز کو بہتر بنانے بارے میں فیصلے کئے گئے ۔ سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں ہاتھ دھونے کا ہفتہ منایاجائے ۔ تمام واش رومز میں صفائی اور لیکویڈ سوپ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...