موجودہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنایا،پرویز ملک

موجودہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنایا،پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ لاہور کی صدر وممبرقومی اسمبلی شائستہ پرویزملک نے کہا ہے کہ حکومت نے قانون سازی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایااور اندھیروں سے روشنی کا راستہ دکھایا،خواتین گھروں میں بیٹھنے کی بجائے میدان عمل میں آئیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ ممبران کے اعزازمیں استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔استقبالیہ میں کنول لیاقت،نسیم بانو،زرقاجاوید،سمیراامجد،بی بی وڈیری،شمع عنصر،چاچی فرخندہ سمیت دیگر بھی موجود تھی۔شائستہ پرویزملک نے کہا کہ ہماری حکومت نے خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیاربنانے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں،تمام بورڈوں ، سرکاری محکموں اورکارپوریشنوں میں 33فیصد عورتوں کو نمائندگی دی گئی،قرضہ سکیموں میں بھی عورتوں کا کوٹہ رکھاگیا،انہوں نے کہا کہ اب خواتین پر بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں اورپاکستان کو ترقی کی طرفلے جانے کیلئے میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ کے اردگردگھومتی ہے، خالی نعروں،تقریروں اور دھرنوں سے تبدیلی نہیں آتی،مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...