تھائی لینڈمیں شدید بارشوں اور سیلاب سے 12افراد ہلاک،ہزاروں بے گھر

تھائی لینڈمیں شدید بارشوں اور سیلاب سے 12افراد ہلاک،ہزاروں بے گھر
تھائی لینڈمیں شدید بارشوں اور سیلاب سے 12افراد ہلاک،ہزاروں بے گھر

  


تھائی لینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر اور7 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

صدرمملکت ممنون حسین نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2017 جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جمعے کی شب 162 اعشاریہ 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔تھائی لینڈ میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث تباہی مچ گئی، گھر، گلیاں، شاہرائیں، ریلوے لائنز میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا ہے۔ لاکھوں لوگ پانی میں پھنس گئے جبکہ نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ،رہائشی عمارتوں سمیت سکول کی سینکڑوں عمارتوں کو بھی بہت نقصان پہنچاہے۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیںاور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...