نقل برانچ کو آن لائن کردیا گیا ، سیشن جج نے افتتاح کیا
لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے نقل برانچ آن لائن اور ایس ایم ایس سسٹم کا افتتاح کردیا،واضح رہے کہ سیشن کورٹ میں پہلی بار نقل برانچ کو آن لائن کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سینئرایڈیشنل سیشن جج شازب سعید، شیرعباس اعوان ،گارڈین جج شازیہ منورمخدوم کے علاوہ انفارمیشن آفیسر سید تجمل حسین ، کمپیوٹرڈیپارٹمنٹ کے انچارج سلطان مقصود اور شہزادہ ندیم بھی موجود تھے۔ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے برانچ کا معائنہ کیا اور سائلین کی طرف سے کیے گئے ایس ایم ایس کا ریکارڈ چیک کیا، اس موقع پر سیشن جج نے کہا کہ پہلی بار یہ کام سیشن کورٹ میں کیا گیا ہے تاکہ سائلین اور وکلا کو پریشانی سے بچایا جائے، سیشن جج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے سائلین اور وکلا اپنے مقدمات کی نقل حاصل کرنے کے لئے برانچ کے کئی کئی روز تک چکر لگاتے تھے لیکن آن لائن سسٹم ہونے سے اب سائل چکر نہیں لگائیں گے بلکہ ان کو موبائل فون پر اطلاع کردی جائے گی۔