پانامہ کیس کی روزانہ سماعت اپوزیشن کے موقف کی تائید ہے،بلال شیرازی

پانامہ کیس کی روزانہ سماعت اپوزیشن کے موقف کی تائید ہے،بلال شیرازی

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کی روزانہ سماعت اپوزیشن کے موقف کی حمایت ہے پوری اپوزیشن جماعتیں کرپشن کے خلاف متحد ہیں کیونکہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے کرپشن سے چھٹکارا ہی قومی ترقی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلیوں کے گوشواروں کی چھان بین کے بارے میں بیانا ت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اراکین اسمبلی کی پانامہ لیکس میں جائیدادوں کی چھان بین کرے اگر الیکشن کمیشن چھان بین کا کام وقت مقررہ پر پورا کرلیتا تو حکمرانوں کی چھپی دولت دنیا بھر کے سامنے عیاں ہوجاتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید بلال مصطفی شیراز ی نے کہا کہ پانامہ کیس ملک میں سیاسی قربانی کا متقاضی ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلہ سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا اور عوام کے سب حقیقت عیاں ہوجائے گی ۔ پانامہ لیکس کیس کی زد میں آنے والے قومی مجرم ہیں ان کا تعلق حکمران جماعت سے ہو یا کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی ہو عہدیداراان قومی مجرموں پر فرد جرم عائد کرکے انہیں سزائیں دے ۔یہی انصاف کا بول بالا ہوگا اور آئندہ کسی کو کرپشن کی جرات نہ ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...