موسم سرما میں لوڈشیڈنگ،وزیر اعلیٰ مینار پاکستا ن میں کیمپ لگائیں،میاں کامران

موسم سرما میں لوڈشیڈنگ،وزیر اعلیٰ مینار پاکستا ن میں کیمپ لگائیں،میاں ...

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے راہنما میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ موسم گرما کے بعد موسم سرما میں بھی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے ۔لوڈ شیڈنگ سے نجات کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب حسب روایت مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگائیں اورلاہور سمیت پورے پنجاب میں سابق ادوار کی طرح احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں تاکہ پنجاب کی عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے انتخابات کے دوران عوام سے6ماہ میں بجلی بحران کے خاتمہ کے وعدے کیے تھے لیکن ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی عوام بدترین لوڈ شیڈنگ سے نجات کیلے حکمرانوں کو ان کے وعدے یاد دلارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتکو کرتے ہوئے کیا ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکمران کالا باغ ڈیم کی طرف رجوع کریں کیونکہ یہ واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے اور جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے والا منصوبہ ہے جس سے3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی سستی بجلی سسٹم میں داخل ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...