16اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،مہرین انور راجہ

16اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،مہرین انور راجہ

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ عوام کے روزمرہ کے استعمال کی سولہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن )کے برسراقتدار آنے کے بعد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں روز اضافہ ہورہا ہے ،چینی،چاول ،آٹا اور گھی کا استعمال ہر گھر کامعمول ہے ،سردیوں میں انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے اس لئے انڈوں کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے ،جس شے کی مانگ زیادہ ہواس کی قیمت کم ہونی چاہیے لیکن یہاں ہر روزنیا نرخ نامہ آتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...