پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں محفل میلادمصطفی کاانعقاد

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں محفل میلادمصطفی کاانعقاد

لاہور(پ ر ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں محفل میلادمصطفیﷺچیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر محمود بھٹی کی صدارت میں ہوئی جس میں قران پاک کی تلاوت مولانا مفتی احمد خطیب گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاون نے کی اور نعت رسول مقبول ﷺکے لیے محبوب احمد ہمدانی تشریف لائے۔جس میں ڈاکٹر ، نرسز اور ملازمین نے شرکت کی ۔محفل میلاد میں سرپرست ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن ملک منیر احمد اور آئی ایم ایچ سے حافط احمد علی،غلام محی الدین، سیف اللہ بھٹی، عبدالحمید ، مختار ڈوگر، قاری ارشاد الرحمٰن، وقاص خالد ، شیخ نصرت اور لاہور کے دیگر ہسپتالوں سے عہدیدران اورملازمین نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...