پنجاب کا37فیصد بجٹ خرچ نہ ہونا حکومت کی نااہلی ہے،نوشین

پنجاب کا37فیصد بجٹ خرچ نہ ہونا حکومت کی نااہلی ہے،نوشین

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ایک طرف بڑے بڑے منصوبے قرض لے کر بنائے جارہے ہیں اور دوسری طرف ترقیاتی فنڈز استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہورہے ہیں، ساڑے آٹھ سالوں میں عوام کی فلاح کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا جاسکا، پنجاب حکومت کا گزشتہ مالی سال 37فیصد بجٹ خرچ نہ ہونا حکو مت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کا ثبوت ہے ،ہر سال بجٹ تقریر میں بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں مگر حقیقت اس کے بر عکس ہے ،پنجاب میں ابھی تک کوئی ایسا منصوبہ شروع نہیں ہوسکا جس سے غریب کو فائد ہو ،سرکاری ہسپتالوں میں مریض کو بیڈ دستیاب نہیں اور فرش پر لیٹا کرا نہیں ڈرپ لگائی جاتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے انہیں ریلیف دیا جائے تا کہ وہ سکون سے زندگی بسر کرسکیں،پہلے وفاقی حکو مت نے ٹیکس بجٹ پیش کیا اور اب پنجاب حکومت بھی ٹیکس بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...