لودھراں ٹرین حادثہ انتظامیہ کی نااہلی ہے،ڈاکٹر مراد رراس

لودھراں ٹرین حادثہ انتظامیہ کی نااہلی ہے،ڈاکٹر مراد رراس

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے لودھراں میں ٹرین حادثے میں معصوم بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی طرف سے اس سے بڑی نا اہلی کیا ہو سکتی ہے کہ پھاٹک موجود ہے اور کوئی اہلکار نہیں ہے۔ وزیر ریلوے اپنے فرائض سر انجام دینے کی بجائے شریف خاندان کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ایسے واقعہ کو حادثہ کہہ کر حکومت اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈال دیتی ہے اور رسمی بیانات دے کر لوگوں کے مشتعل جذبات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا طرز حکمرانی عوام کے لئے وبال جان بن چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...