نیشنل کونسل فار طب کا اجلاس،حکماء کو درپیش مسائل پر غور

نیشنل کونسل فار طب کا اجلاس،حکماء کو درپیش مسائل پر غور

لاہور(سٹی رپورٹر)نیشنل کونسل فار طب کا چھٹا اجلاس صدر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی صدارت میں ہواجس میں نائب صدر پروفیسر محمدجمیل خان، چیئرمین و ممبران نیشنل کونسل فار طب منصورا حمد ، حکیم محمداحمد سلیمی، قاضی محمداقبال، حکیم عبدالواحد شمسی ،حکیم محمدیونس فہیم، حکیم فرید احمد فیضی ، حکیم ذولفقار صدیقی، پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس ، پروفیسر حکیم حافظ خورشید احمد ، حکیم راحت نسیم سوہدروی ، حکیم بشیر احمد بھیروی ، پروفیسر حکیم سید ذوالحسنین بخاری ، پروفیسر حکیم محمد یوسف ، حکیم سرتاج نبی ، حکیم عارفین سعید، حکیم اکرام اللہ ، حکیم نسیم احمد قاسمی ، حکیم سراج الدین چانڈیو ، حکیم ذوالفقار ملک اور حکیم رضوان حفیظ ملک نے شرکت کی -اس موقع پر ملک بھر میں حکماء کو درپیش مسائل پر سخت تشویش کا اظہار کیاگیا- حکیم محمد احمد سلیمی چیئرمین امتحانی کمیٹی و ترجمان نیشنل کونسل فار طب نے ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے قوانین کا حوالہ دیتا ہوئے کہا کہ SRO-412 میں دواسازی کی تعریف میں واضح طور پر درج ہے کہ حکیم اپنے مطب پر اپنے مریضوں کے لیے دوا تیار کرکے دے سکتا ہے اور حکیم کو اپنے مطب کے لیے دواسازی کی کسی قسم کی ممانعت نہیں- اس کے علاوہ انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے غیر منصفانہ قوانین کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین سرا سر غیر حقیقت پسندانہ اور تعصب پر مبنی ہیں-

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...