وزراء سپریم کورٹ کی طرح اسمبلیوں میں بھی حاضری یقینی بنائیں،فرخ مون
لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے حکومتی وزرا جس طرح روزانہ سپریم کورٹ آتے ہیں اگراسی طرح اسمبلیوں میں اپنی حاضری کویقینی بناتے توآج شاید غریبوں کے تمام مسائل حل ہوچکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ میں جعلی ووٹوں،جعلی ترقیاتی سکیموں کے بعد اب جعلی دستخط بھی سامنے آگئے ہیں، وزیراعظم کی کشتی ڈوب رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ظلم اورناانصافی کی سیا ہ رات ختم ہونیوالی ہے،قوم جلد ہی ظالم اورجھوٹے حکمرانوں سے نجات کا جشن منائے گی ،کرپشن کا نظام زمین بوس ہونے سے ہی عوام کوحقوق اور انصاف ملے گا۔