پاکستان کے اندر تبدیلی کا واحد راستہبیلٹ ہے،آزاد تبسم

پاکستان کے اندر تبدیلی کا واحد راستہبیلٹ ہے،آزاد تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے آج پاکستان کو امن ،اتحاد اوریکجہتی کی بہت ضرورت ہے،ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ پاکستان کو اندھروں میں پھینک دے ،پاکستان کے اندر تبدیلی کا واحد راستہ صرف بیلٹ کے ذریعے ہے، طاقت کے زور پر ایسا بالکل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ یہ ان کیلئے گیم چینجز ہے‘ قوم یہ بھی جانتی ہے کہ ماضی میں ہم نے کئی مواقع ضائع کئے لیکن اب ہمارے پاس ترقی کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں‘ موجودہ حکومت نے ایک سال کے عرصے میں کاغذ کے ٹکڑے پر موجود ایم او یو کو 46 ارب ڈالر کے معاہدے میں تبدیل کیا‘ اب اس کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سے35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے شعبوں میں ہے کیونکہ انرجی کے بغیر کوئی بھی شعبہ نہیں چل سکتا،انہوں نے کہاکہ ملک اسوقت ایسے مقام پر پہنچ چکا ہے کہ اب دنیاپاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طورپر دیکھ رہی ہے، ہمیں دنیا کے سامنے طاقت ور معیشت کے طورپر سامنے آنا ہے،ہم نے اپنے حصہ کا کام کیا ہے،سب سے زیادہ سرمایہ کاری گزشتہ 3سالوں میں ہوئی ہے ،انفراسٹرکچر،توانائی،ٹرانسپورٹ اورہیومن ڈویلپمنٹ پر بڑی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو معیشت کا برا حال تھا‘ قوم میں یہ تاثر پایا جارہا تھا کہ آنیوالا سال بدتر ہو گا‘ ملک میں 20‘ 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی‘ کراچی اور بلوچستان کے حالات تباہی کی طرف جارہے تھے‘ لیکن موجودہ حکومت نے نہ صرف توانائی کے شعبے میں اقدامات کئے جس کے نتیجہ میں اس وقت لوڈشیڈنگ 6 سے 8 گھنٹے رہ گئی ہے بلکہ کراچی میں امن لوٹ رہا ہے‘جو تبدیلی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے علاوہ حکومت ایک یو ایس پاکستان نالج کاریڈور پر بھی کام کر رہی ہے جس کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 10 ہزار پی ایچ ڈی پیدا کئے جائیں گے۔